واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ کی افغانستان سے واپسی ،سچ بالآخرسامنے آہی گیا،امریکہ کا افغانستان سے نکلنے کا کوئی ارادہ نہیں،کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے اتحادی فورسز کے سابق سربراہ جان کیمبل کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر امریکا کو 2024 تک افغانستان میں رہنا ہو گا۔ افغانستان کو امریکا کی اس وقت تک ضرورت ہے جب تک اس کی معیشت مستحکم نہ ہو جائے اور لوگوں کی ضرورتیں پوری نا ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور القاعدہ کے ساتھ ساتھ ہمیں حقانی نیٹ ورک کو بھی شکست دینا ہو گی۔ جان کیمبل نے مزید کہا کہ افغانستان کے کچھ صوبوں میں داعش کی موجودگی باعث تشویش ہے۔