لاہور(نیوز ڈیسک)حکومت کی جانب سے عوام کیلئے سستی ٹرانسپورٹ سہولت فراہم کرنے کے منصوبہ کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے سستی ٹرانسپورٹ سکیم’’ دائرہ کار صوبہ بھر‘‘میں پھیلانے کیلئے تجاویز طلب کی ہیں۔ تجاویز مقامی ٹرانسپورٹرز اور عوامی نمائندوں سے طلب کی گئی ہیں۔منصوبہ کے مطابق پہلے مرحلے میں مقامی ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے فیصل آباد، ملتان،گوجرانوالہ، ساہیوال کے تمام شہروں میں آغاز کیا جائے گا جس کو سستی ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کیلئے صوبہ کے 9 ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تک توسیع دی جائے گی۔تاہم حکومت پنجاب مذکورہ منصوبہ مقامی ٹرانسپورٹرز کے تعاون سے تیار کیا جائے گا۔