بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

جمہوریہ بھارت یا درندوں کا ملک؟

datetime 2  فروری‬‮  2016 |

نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں خواتین پر تشدد کے حالیہ واقعے میں ریپ کا شکار ایک کم عمر لڑکی کو ہسپتال میں علاج کے دوران دوبارہ ریپ کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 15 سالہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ اتوار کو ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ نے اسے ریپ کا نشانہ بنایا،مذکورہ لڑکی کو ریاست جھارکنڈ کے شہر جمشید پور کے ہسپتال میں علاج کی غرض سے داخل کیا گیا تھا،پولیس سپرنٹنڈنٹ جندن جا کا کہنا تھا ‘لڑکی کی شکایت کے بعد ہم نے مقدمہ درج کرکے نجی ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ کے آنے کا انتظار کیا جارہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘لڑکی کو مزید طبی سہولیات اور بحالی کے لیے شہر کے سب سے اچھے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ لڑکی نے اس سے قبل پولیس کو بتایا تھا کہ شہر کے مضافات میں اْسے اس کے ایک کم عمر پڑوسی نے ریپ کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد علاج اور بحالی کے لیے لڑکی کو ایم جی ایم ہسپتال میں داخل کروایا گیا،پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ‘لڑکی کے ساتھ ریپ کرنے والا پہلا فرد کیونکہ کم عمر تھا اس لیے اسے گرفتار کرکے بچوں کی جیل منتقل کردیا گیا ۔یاد رہے کہ ہندوستان میں خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے واقعات میں گزشتہ کئی سالوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے تاہم 2012 میں دہلی میں بس میں سفر کے دوران ایک طالبہ کے ساتھ ہونے والے گینگ ریپ اور بعدازاں دورانِ علاج لڑکی کی ہلاکت نے عالمی توجہ ہندوستان میں خواتین پر بڑھتے ہوئے جنسی تشدد کے واقعات کی جانب مبذول کروائی۔اس واقعے کے بعد ہندوستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ ریپ میں ملوث ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کے لیے قانون سازی کی جائے تاہم ان سب کے باوجود ریپ کے واقعات میں کمی نہیں آئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…