نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں گرفتار ہونے والے داعش کے ارکان ماچس کی تیلیوں اور پٹاخوں سے بم بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ٹائمز آف انڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان گزشتہ سات ماہ سے ماچس سے پوٹاشیم کلوریٹ اور پٹاخوں سے پوٹاشیم نائٹریٹ اکٹھی کر رہے تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے آئی ای ڈی بنانے کا طریقہ القاعدہ کی ویب سائٹ سے سیکھا اور آسانی سے بارودی مواد دستیاب نہ ہونے کے باعث ماچس اور پٹاخوں کا استعمال کیا گیا۔ واضح رہے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھارت میں کئی افراد کو داعش سے تعلقات کے الزام میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔