جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

اورنج لائن کا ٹھیکہ لینے والی فرم کا ”اصل کاروبار“ کیا ہے؟لیگی رہنما کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 1  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ جنگلہ بس اور ڈالر بناﺅ اورنج لائن پر سالانہ 40 ارب روپے کی سبسڈی پنجاب پر بوجھ ہو گی اور اس خطیر رقم کے ضیاع سے عوام ہسپتالوں میں ادویات اور غریبوں کے بچے تعلیم سے محروم رہیں گے کیونکہ حکومت ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کی بجائے انہیں ٹھیکوں پر دے رہی ہے اور 1122 جیسی ریسکیو سروس کیلئے بھی چندہ مانگ رہی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں بتایا کہ اورنج لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ اس شعبہ میں ایسی غیرتجربہ کار فرم کو دیا گیا ہے جس نے اس طرح کا پراجیکٹ کبھی کیا ہی نہیں اور وہ اسلحہ کا بزنس کرتی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے اپنی حکومت کے انڈرگراﺅنڈ ٹرین کے منصوبہ کو ختم کرنے کے بارے میں سوال پر کہا کہ ہم نے اس کا ٹھیکہ شنگھائی میٹرو ٹرین اور یورو ٹنل جیسے پراجیکٹ مکمل کرنے والی فرم کو دیا تھا، اس میں پنجاب کو کوئی خسارہ تھا نہ سبسڈی اور نہ ہی پنجاب حکومت کی کوئی انوسٹمنٹ لیکن ڈالر بناﺅ نمائشی منصوبوں کے رسیا شہبازشریف کو یہ پسند نہیں تھا جبکہ ان کے اورنج لائن منصوبہ کیلئے 3فیصد شرح سود کے مقابلہ میں ہمارے منصوبہ کیلئے شرح 10 سالہ گریس پیریڈ کے ساتھ صرف 25ئ0 فیصد تھی اور اس کی عوامی افادیت کے باعث ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس پراجیکٹ نمبر 40573 کی منظوری کے تحت اس کیلئے فنڈز کی پہلی قسط بھی جاری کر دی تھی جو شہبازشریف نے لینے سے انکار کر دیا اس کی بجائے پہلے جنگلہ بس اور پھر ڈالر بناﺅ ٹرین کے منصوبے شروع کر دئیے جبکہ ٹرین پر سالانہ 16 ارب، لاہور اور راولپنڈی میں جنگلہ بس پر 12,12 ارب روپے کے خسارہ میں ہر سال اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر علاقہ میں عوام احتجاج کر رہے ہیں لیکن شہبازشریف نے اس تاریخی شہر کا حسن ختم اور پرانے دور اور بادشاہوں کی تمام عمارات کو تباہ کرنے کا عہدہ کر رکھا ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…