اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

قرب قیامت کی نشاندہی کرنے والی گھڑی ،سائنسدانوں نے دنیا بھر کی عوام کو خبردار کر دیا

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے دنیا بھر کی عوام کو خبردار کر دیا ہے کہ ہولناک تباہی بہت جلد وقوع پذیر ہوگی۔ قرب قیامت کی نشاندہی کرنے والی گھڑی کے مطابق آدھی رات ہونے میں اب تین منٹ ہی رہ گئے ہیں۔ جوہری سائنسدانوں نے دنیا میں تیزی سے رونما ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں اور جوہری ہتھیاروں کے وجود کو دنیا کی تباہی کا سامان قرار دیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ جہاں دنیا کے کئی ممالک اپنے خطرناک جوہری ہتھیاروں کو موثر بنانے کیلئے کوشاں ہیں تو وہیں دنیا کا موسم بھی تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے۔ سائنسدانوں نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے حال ہی میں کئے جانے والے میزائل تجربے دنیا کو مزید خوفناک تباہی کی جانب دکھیل دیا ہے۔ شام میں بڑھتی ہوئی کشیدگی بھی اپنی جگہ خطرے کی علامت ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق خطرناک جوہری ہتھیار اور ماحولیاتی تبدیلیاں سب اس خطرے کی پیش گوئی ہیں کہ دنیا اب اپنے منطقی انجام کو جلد پہنچ جائے گی۔ سائنسدانوں نے نہایت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشل لیڈرز اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ قرب قیامت کی نشاندگی کرنے والی گھڑی کو پہلی دفعہ 1947ء میں نصب کیا گیا تھا تب سے لے کر آج تک اس کی سوئیاں اکیس مرتبہ اپنی جگہ تبدیل کرکے آگے بڑھ چکی ہیں۔



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…