برلن(نیوزڈیسک)جرمن وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ کی درخواستوں پر کارروائی میں تاخیر کے باعث عدالتوں سے رجوع کرنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ بیان ایک ایسے وقت پر دیا ہے، جب یہ بات سامنے آئی ہے کہ مہاجرین کی سیاسی پناہ سے متعلق ہزاروں درخواستوں پر گزشتہ کئی ماہ سے بظاہر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ جرمن وزارت داخلہ نے اس بحران سے نمٹنے کے لیے اپنے عملے میں چالیس فیصد کا اضافہ بھی کر رکھا ہے تاہم بڑے پیمانے پر موصول ہونے والی ایسی درخواستوں سے نمٹنا ایک مشکل امر قرار دیا جا رہا ہے۔