پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب میں 9 امریکی گرفتار،کیا کررہے تھے؟ انکشاف پر دنیا ششدر

datetime 31  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب میں 9 امریکی گرفتار،کیا کررہے تھے؟ انکشاف پر دنیا ششدر، سعودی عرب میں نوامریکی شہریوں سمیت 33دہشت گردوں کو گرفتارکرلیاگیا،وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ امریکی دہشت گردی میں ملوث تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزارت داخلہ کے ایک ترجمان نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ سعودی سیکورٹی فورسز نے گزشتہ کچھ دنوں میں نو امریکی شہریوں سمیت ’دہشت گردی‘ کے 33 ملزمان کو حراست میں لے لیاہے،انہوں نے کہاکہ چار امریکیوں کو پیر جبکہ باقی پانچ کو پچھلے چار دنوں میں گرفتار کیا گیا،ان کا کہناتھا کہ چھاپوں میں 14 سعودی، تین یمنی، دو شامی، ایک انڈونیشین، ایک فلپائنی ، ایک اماراتی، ایک قازق اور ایک فلسطینی کو بھی گرفتار کیا گیا،تاہم بیان میں میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ ملزمان حالیہ مہینوں کے دوران سعودی عرب میں شیعوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث دہشت گرد گروپ دولت اسلامیہ سے وابستہ تھے۔جمعہ کو ایک خود کش بمبار نے مشرقی صوبے میں ایک امام بارگاہ پر حملہ کرتے ہوئے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ دولت اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…