ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کے لیے نئی ویزہ پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق ایسے لوگوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو اپنے ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ملک میں موجود ہیں۔جنرل ڈائریکٹر آف پاسپورٹ سلمان الیحیٰ کا کہنا ہے کہ ویزہ کی مدت ختم ہونے کے بعد ملک میں مقیم افراد کو سخت سزائیں اور بھاری جرمانے کیے جائیں گے اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ڈی پورٹ کر دیا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ زدہ علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کو یہ ا?پشن دی جاتی ہے کہ وہ اپنے ملک واپس جائیں یا کسی اور ملک چلے جائیں جبکہ دوسرے ملک کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے انہیں وقت دیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویزے کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی ملک میں قیام کرنے والوں کو 30 ہزار ریال سے زائد جرمانہ کیا جائے گا۔