لاہور( نیوز ڈیسک)مالی سال2015-16ء کے چھ ماہ کے دوران موبائل فون کی درآمدات 11 فیصد اضافہ سے 39 ارب روپے رہی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران گاڑیوں کی درآمدات 34 فیصد اضافہ سے 15 ارب روپے تک پہنچ گئی ۔ادراہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے صرف چھ ماہ میں موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمدات پر 54 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ایک طرف تو ملک میں زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں تو دوسری جانب مہنگے موبائل فونز اور گاڑیوں کی درآمدات سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔