ماسکو (نیوز ڈیسک)روس نے رواں سال کریمیا میں ایس یو 30 ایس ایم لڑاکا طیاروں کی تعیناتی کا اعلان کیاہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کریمیا میں تعینات روسی جنگی بحری بیڑے کے سربراہ ایڈمرل الیکساندر ویتکو نے بتایا کہ رواں سال کریمیا میں ایس یو 30 ایس ایم لڑاکا طیاروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائیگی ۔ واضح رہے کہ 2014 تک روس کا جنگی بحری بیڑہ روس یوکرین سمجھوتے کے مطابق کریمیا میں متعین تھا لیکن یوکرین کے حکام نئے طیاروں کی تعنیاتی کے خلاف تھے۔ روس کے ساتھ کریمیا کے الحاق کے بعد سے جنگی بحری بیڑے میں نئے جہاز اور طیارے شامل کئے جانے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ایس یو 30 ایس ایم طیارہ دو نشستوں والا انٹرسیپٹر طیارہ ہے جو دشمن کے دستوں کو نشانہ بنانے اور جاسوسی کرنے کے بھی قابل ہے۔