نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت کی ایک عدالت نے اجتماعی زیادتی کے ایک مقدمے میں تین مجرموں کو پھانسی جبکہ تین کو عمر قید کی سزاء سنا دی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال کی ایک عدالت میں استغاثہ نے شہادتوں کی بنیاد پر ثابت کر دیا تھا کہ مجرموں نے جون 2013 میں مغربی بنگال میں اکیس سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی تھی جس پرعدالت نے تین مجرموں کو پھانسی جبکہ تین کو عمر قید کی سزاء کا حکم سنا دیا ۔ وکلاء صفائی نے کہا ہے کہ وہ اس سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ بھارت میں 2014ء میں ریپ کے 36 ہزار 735 کیس درج کیے گئے تھے۔