کراچی (نیوز ڈیسک ) دنیا بھر میں لوگوں کے قد بڑے جبکہ پاکستان میںچھوٹے ہو تے جارہے ہیں، ہمارے معاشرے میں قد چھوٹا ہونے کے بارے میں بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں قصے اور کہانیاں سنائی جاتی ہیں جن پر لوگ یقین کرتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی، قد چھوٹے رہ جانے کی دیگر وجوہات کےساتھ ایک اہم وجہ خوراک اور غذائیت کی کمی ہے۔ جنگ رپورٹر بابرعلی اعوان سےاس لئے بچوں کو بہترین اور متوازن غذا سبزیاں ، پھل ، دودھ، گوشت، مچھلی ، دالیں اور چاول ضرور کھلائے جائیں اس کے ساتھ روزانہ ورزش کرائی جائے اس سے نشونما بہتر ہوگی اور قد بڑھے گا۔ ان خیالات کا اظہارنے قومی ادارہ صحت برائے اطفال کے ڈائریکٹر پروفیسرسید جمال رضا،ڈاکٹر محسنہ نور ابراہیم، ڈاکٹر تاج لغاری اور ڈاکٹر زبیر کھوسو نے میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی(جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) ، قومی ادارہ صحت برائے اطفال اور ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹیڈ کے زیر اہتمام ”کیا آپ کے بچے کا قد چھوٹا ہے “کے موضوع پر منعقدہ عوامی آگہی سیمینار سے خطاب کے دوران کیا۔سیمینار کی نظامت کے فرائض میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے چیئرمین واصف ناگی نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پروفیسر سید جمال رضا نے کہا کہ دنیا بھر میں لوگوں کے قد بڑے جبکہ پاکستان میںچھوٹے ہو تے جارہے ہیں جس کی بنیادی وجہ خوراک اور غذائیت کی کمی ہے۔ہمارے معاشرے میں قد چھوٹا ہونے کے بارے میں بہت ساری غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں قصے اور کہانیاں سنائی جاتی ہیں جن پر لوگ یقین کرتے ہیں حالانکہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہوتی۔ پیدائش کے بعد پہلے دو سالوں میں بچے کو اچھی غذا ملے تو یہ قد بڑھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ پہلے 6ماہ تک بچے کو صرف ماں کا دودھ پلایا جائے اس کے بعد دودھ کے ساتھ دیگر غذائیں بھی دی جائیں۔ماں کی غذا کا پورا ہونا بچے کی صحت کے لئے بہت ضروری ہے بچے کی نشونما ماں کی غذا سے مشروط ہے۔