اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لٹر کمی کی منظوری دے دی۔ نئی قیمتوں کااطلاق یکم فروری سے ہوگا ۔پٹرول کی قیمت 76.25سے کم کر کے 71.25روپے فی لٹر کر دی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل 80.79سے کم کر کے 75.79 فی لٹر کم کر دی گئی۔ ایچ او بی سی کی قیمت بھی پانچ روپے فی لٹر کمی گئی ہے۔ نئی قیمت 75.66روپے مقرر کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث مٹی کے تیل کی نئی قیمت 43.25فی لٹر جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 39.94روپے فی لٹر ہوگی۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کررہے ہیں۔ قیمتوں میں کمی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حکومتی عزم کی عکاس ہے ۔