لاہور(نیوزڈیسک)صحت قدرت کا سب سے انمول تحفہ ہے اور بعض اوقات درد برداشت سے باہر ہوجاتی ہے ، بالخصوص پرانی دردیں ایک پیچیدہ مسئلہ ہوتی ہیں جن سے وقتی آفاقہ کیلئے ادویات لی جاتی ہیں لیکن کوئی مستقل حال نہیں ملتا،ادویات کے بجائے کچھ متبادل قدرتی نسخے بتاتے ہیں جنہیں استعمال کرکے آپ پریشانی اور تکلیف سے نجات پاسکتے ہیں ۔ جڑی بوٹیاں جڑی بوٹیاں بغیر کسی مضر اثرات کے درد کا بہترین علاج ہیں جن میں مرچ، ہلدی، ادرک، دار چینی اور اجوائن وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام نباتات درد کا بہترین اور شافی علاج ہیں اور مرچ میں موجود خاص جزو کیپچین کو متعلقہ جگہ پر لگانے سے پہلے جلن پر آرام محسوس ہوگا۔ رات کو سونے سے قبل ہلدی کو گرم دودھ کے ایک گلاس میں ڈال کر پی لیں۔ دار چینی اور اجوائن کو تھوڑا بھون کر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا لیں، پھر اس کو متعلقہ جگہ پر لگائیں۔ یوگا درد کو مات دینے کے لئے یوگا بھی بہترین ذریعہ ہے کیونکہ اس کے ذریعے جسم اور دماغ کو سکون ملتا ہے۔ یوگا کی وجہ سے کھچے پٹھے آرام محسوس کرتے ہیں۔ دماغی سکون سارے جسم کا نظام دماغ کنٹرول کرتا ہے اور دماغ کو سکون پہنچانے سے سارا جسم ہلکا پھلکا محسوس کرتا ہے، جو درد میں کمی کا موجب ہے۔ جسم کی مالش مالش درد کے علاج کا بہترین اور مقبول طریقہ ہے۔ تکنیکی بنیادوں پر ہونے والا مساج پٹھوں کو سکون پہنچاتا ہے جس سے درد میں واضح کمی واقع ہوتی ہے، خصوصاً جوڑوں، گردن اور پشت کے درد سے نجات کے لئے مساج نہایت اہم ہے۔ غذا ماہرین کے مطابق ایسی بہت سی غذائیں ہیں جو جسم میں درد پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہیں، کیوں کہ ان میں ایسڈز ہوتے ہیں، لہذا غذا کے استعمال میں پتوں والی سبزیوں، مرچ اور ہلدی کو ترجیح دیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں