نیویارک(نیوز ڈیسک)عموماً یہ سمجھا جاتا ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ ڈرائیونگ سے گریز ہی بہتر ہے لیکن طبی ماہرین کا مشورہ اس کے بر عکس ہے۔جی ہاں کولمبیا یونیورسٹی میں ہوئی تحقیق کے مطابق ادھیڑ عمر ڈرائیور اگر گاڑی چلانا چھوڑدیں تو وہ بہت تیزی سے بعض مشکلات میں گرفتار ہوسکتے ہیں، جن میں ڈپریشن، اداسی اور دماغ کی روزمرہ معاملات انجام دینے کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 55 سے 60 سال تک کے افراد ڈرائیونگ جاری رکھتے ہوئے خود کو فٹ رکھ سکتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ خود اعتمادی، خود پر قابو اور فوری طور پر فیصلہ کرنے کی صلاحیت کو نکھارتی ہے اور جیسے ہی بزرگ افراد ڈرائیونگ ترک کرتے ہیں ان کی یہ صلاحیتیں تیزی سے ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے