بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

برطانوی خاتون پر داعش سے تعلق کا جرم ثابت

datetime 30  جنوری‬‮  2016 |

لندن(نیوز ڈیسک) برطانوی خاتون ترینہ شکیل جو اپنے کمسن بیٹے کے ساتھ شام گئی تھیں، داعش کی رکنیت کی مجرم قرار پائی ہیں۔ 26 سالہ برطانوی خاتون پر خود ساختہ خلافت سے واپسی پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ برمنگھم سے تعلق رکھنے والی ترینہ شکیل کو ٹوئٹر پر پیغامات کے ذریعے دہشتگردی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کا مجرم بھی ٹھہرایا گیا ہے۔ وہ ان الزامات کی تردید کرتی ہیں۔تاہم انھوں نے تسلیم کیا کہ وہ شام گئی تھیں۔ برمنگھم کراو¿ن کورٹ میں دو ہفتے کی سماعت کے بعد، ججز نے ان کے اس دعوے کو مسترد کر دیا کہ ان کی خواہش صرف شرعی قانون کے زیر اثر علاقے میں رہنے کی تھی۔ ججز نے انھیں ان کے وہ ٹویٹس، پیغامات اور تصاویر دکھائیں جن میں داعش کے نشان والی تصاویر بھی شامل تھیں اور انھوں نے ’ہتھیار اٹھانے‘ کا مطالبہ کیا تھا۔ ترینہ شکیل اکتوبر 2014 میں خفیہ طور پر شام چلی گئی تھیں جہاں سے انھوں نے تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں ان کے بیٹے کے سر پر داعش کا جھنڈا بندھا ہوا بھی دکھایا گیا تھا۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ ’ہیٹ‘ یا ٹوپی پسند کرتا ہے۔ ترینہ شکیل کے وکلا کی جانب سے دلائل پیش کیے گئے کہ وہ اپنے چھوٹے بچے کے ساتھ شام اس لیے گئی تھیں کہ وہ ’ناخوش خاندانی زندگی‘ سے فرار چاہتی تھیں۔ این ایس پی سی سی کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ناقابل یقین ہے کہ ایک ماں اپنے بچوں کو اس قدر خطرناک صوتحال میں ڈالنے کی خواہش رکھتی ہے، جس سے اس کو نقصان اور موت کا خطرہ ہوسکتا ہے۔ ترینہ شکیل کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گرد گروہ کے شکنجوں سے ایک بس کے ذریعے فرار ہوئیں اور ایک ٹیکسی والے کو رشوت دے کر ترکی کی سرحد پار کی۔ ترینہ شکیل کو پیرکے روز سزا سنائی جائے گی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…