واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایف بی آئی پرائیویٹ سرور سے سرکاری خفیہ ای میلز بھیجنے پر سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے علاوہ ان کی قریبی ساتھی ہما عابدین کو بھی مجرم ٹھہرانا چاہتی ہے۔ ری پبلکن ڈیرل عیسا کا کہنا ہے کہ ہلیری نے اپنی ذمہ داری ٹھیک طریقے سے ادا نہیں کی اور انہوں نے جانتے بوجھتے ہوئے انتہائی خفیہ معلومات پرائیویٹ سرور کے ذریعے بھیجیں۔ رواں ہفتے کے شروع میں ٹوم ڈیلے نے کہا تھا کہ ان کے ایف بی آئی میں ایک دوست نے بتایا ہے کہ وہ ہلیری کیخلاف فردجرم عائد کرنے کے لئے تیار ہیں اور اگر اٹارنی جنرل نے فردجرم عائد نہ کی تو وہ عوام کے سامنے جائیں گے۔