تہران (این این آئی)ایرانی حکام نے شام میں صدر بشارالاسد کے دفاع کے لیے اتاری گئی فوج کی واپسی کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ تہران کا دمشق سے اپنی فوجیں واپس بلانے کا قطعاً کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی مستقبل میں شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کی تعداد کم کی جائے گی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے سربراہ کے معاون برائے پاسیج ملیشیا بریگیڈیئر مسعود جزائری نے کہا کہ دمشق سے ایرانی فوج کی واپسی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی ایران شام میں اپنی عسکری سرگرمیوں میں کسی قسم کی کمی کا ارادہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دمشق میں ایرانی فوجیوں کی تعداد کم کرنے کی افواہیں دشمن کی طرف سے پھیلائی گئی ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں ہے اس نوعیت کی افواہیں دشمن کی جانب سے ایران کے خلاف نفسیاتی جنگ کا حصہ ہیں جن پر کسی کو یقین نہیں کرنا چاہیے۔بریگیڈیئر مسعود جزائری نے کہا کہ شام میں ایرانی فوج محض مشاورتی مشن پر آئی ہے جس کا مقصد شام کی سرکاری فوج کی عسکری صلاحیتوں میں کو بہتر بنانے میں مدد کرنا ہے۔ تاہم اس کے باوجود ایران فوج اور نجی ملیشیا کے 600 اہلکار شام کی جنگ میں داد شجاعت دیتے ہوئے مارے جا چکے ہیں۔ مرنے والے فوجیوں میں 65 سینیر افسران بھی موجود ہیں۔انہیں نے کہا کہ شام کے بارے میں تہران کی پالیسی میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ایران شام میں متعین اپنی فوج کی تعداد میں کمی بھی نہیں کرے گا۔
ایران شام کی پشت پناہی کیلئے کھل کر سامنے آگیا،بڑا اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہب کی جنگ(آخری حصہ)
-
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافے کا امکان
-
ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند؟ بڑا اعلان سامنے آگیا
-
عوام کے لئے ریلیف ! پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بجائےحکومت کا بڑا فیصلہ
-
آبنائے ہرمز کھل گئی
-
عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتو ں میں اضافہ
-
سونے کی قیمت میں تاریخ کی سب سے بڑی کمی کے بعد آج پھر بڑا اضافہ
-
ملک بھر میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی
-
چھٹیوں میں اضافے کی خبریں! وزیرتعلیم پنجاب کا اہم بیان آگیا
-
ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایران نے جنگ روکنے کیلئے 6 سٹریٹجک شرائط پیش کردیں
-
خیبرپختونخوا حکومت نے طورخم بارڈر کھولنے کی منظوری دیدی
-
نمبر پلیٹس سے متعلق سخت کریک ڈاؤن کا اعلان
-
شادی کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر



















































