پیر‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2025 

یورپی ملک تارکین وطن کے بچوں کو پناہ دےگا

datetime 30  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)برطانوی حکومت نے کہاہے کہ برطانیہ شام اور دیگر شورش زدہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے ایسے تارکین وطن مہاجر بچوں کو اپنے ہاں پناہ دے گا جو اپنے خاندانوں سے بچھڑ چکے ہیں،فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے خاندانوں سے بچھڑنے والے مہاجر بچوں کو برطانیہ میں پناہ دینے کے لیے برطانوی حکام اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔برطانیہ کے وزیر برائے امورِ تارکین وطن جیمز بر±وکنشائر کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ شامی بحران اور مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور دیگر خطوں میں رونما ہونے والے واقعات کے باعث تارکین وطن بچوں کی ایک بڑی تعداد اپنے والدین سے بچھڑ چکی ہے۔ بر±وکنشائر کا مزید کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں ایسے لاوارث مہاجر بچے انہی علاقوں میں اپنے دور پار کے رشتہ داروں کے پاس رہ رہے ہیں۔بر±وکنشائر کا کہنا تھاکہ ہم نے یو این ایچ سی آر سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسے بچوں کی شناخت، انتخاب اور برطانیہ منتقلی میں ہماری مدد کریں جنہیں برطانیہ میں پناہ دینے سے ان کا مستقبل بہتر ہو سکتا ہے۔ہوم آفس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ فی الحال یہ نہیں بتا سکتے کہ اس منصوبے کے تحت کتنے بچوں کو برطانیہ لایا جائے گا۔برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے گزشتہ برس ستمبر کے مہینے اعلان کیا تھا کہ 2020ءتک بیس ہزار شامی تارکین وطن کو برطانیہ میں پناہ دی جائے گی۔ اس ضمن میں اب تک ایک ہزار شامی شہریوں کو برطانیہ میں پناہ دی جا چکی ہے۔ ان میں سے نصف تعداد بچوں پر مشتمل ہے تاہم برطانیہ یورپی یونین کی جانب سے تارکین وطن کی رکن ممالک میں تقسیم کے منصوبے میں شامل نہیں ہوا۔ لندن حکومت کا کہنا تھاکہ وہ ایسے شامی باشندوں کو پناہ نہیں دے گا جو پہلے سے یورپ پہنچ چکے ہیں اس کے برعکس پانچ برسوں کے دوران بیس ہزار ایسے شامی باشندوں کو برطانیہ میں آباد کیا جائے گا جو ابھی تک اپنے علاقوں ہی میں موجود ہیں۔تاہم برطانوی اخبار کے مطابق سماجی تنظیموں اور سیاست دانوں کے مطالبے کے بعد برطانوی حکومت نے فیصلہ کیا کہ یورپ میں موجود لاوارث شامی مہاجر بچوں کو بھی برطانیہ میں پناہ دی جائے گی۔گزشتہ برس تین سالہ شامی بچے ایلان کر±دی کی ترکی کے ساحل پر مردہ حالت میں لی گئی تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سے ڈیوڈ کیمرون پر شامی بچوں کو برطانیہ میں پناہ دینے کے لیے دباو¿ کا سامنا تھا۔برطانوی حکومت نے جمعرات اٹھائیس جنوری کے روز یورپ آنے والے مہاجر بچوں کی مدد کے لیے دس ملین برطانوی پاو¿نڈ فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…