گوادر (نیوزڈیسک) گوادر کی بندرگاہ پر ڈریجنگ نہ ہونے کے باعث بندرگاہ کی گہرائی کم ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شپنگ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گہرائی 14.5 میٹر سے کم ہو کر 12.5 میٹر رہ گئی ہے -پورٹ قاسم کی گہرائی 13 میٹر اور کراچی پورٹ کی گہرائی 12.5 میٹر ہے۔ دوسری جانب گوادر پورٹ حکام کا دعویٰ ہے کہ بندرگاہ کی گہرائی میں کمی واقع نہیں ہوئی اور اس وقت اس کی گہرائی 14.5 میٹر ہی ہے۔ سیکرٹری پورٹ کا کہنا ہے کہ گہرائی میں اضافہ چین کے بزنس پلان کی روشنی میں کیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں