اسلام آباد/انقرہ(نیوزڈیسک)ایک طرف بھارت فرانس سے دفاعی معاہدے کرکے پاکستان کے لئے خطرناک پیداکررہاہے جبکہ اب پاکستان ترکی سے جدید ترکی سے جدید تھرڈ جنریشن التے ایم بی ٹی ٹینک خریدے گا۔ترکی کی دفاعی سازوسامان کے حصول کی ایجنسی انڈر سیکرٹریٹ فار ڈیفنس انڈسٹریز کے سربراہ اسماعیل دیمیر نے ترکی کے ایک روزنامے سے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہاکہ پاکستان کیساتھ ہمارے اچھے تعلقات ہیں۔پاکستان نے ایم بی ٹی ٹینک خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیاہے۔فائرنگ ٹیسٹ کے موقع پر پاکستان کے نمائندے کو بھی مدعو کیا جائے گا۔واضح رہے اس ٹینک کے فائرنگ ٹیسٹس ترکی کے مشرقی صوبے کار س کے ضلع سریکامس میں ہوں گے۔اس ٹینک کا نام ترک فوج کے مشہور جنرل فحریتن التے کے نام پر رکھاگیاہے۔ترک وزارت دفاع نے 2008ء میں ترک فوج کیلئے سازوسامان تیار کرنے والی کمپنی اوٹوکار کو500ملین ڈالر کے عوض نمونے کے طورپر ابتدائی چار ٹینک تیار کرنے کا ٹھیکہ دیاہے۔یہ ٹینک 120ایم ایم (ملی میٹر)توپ سے لیس ہیں۔ اس کے علاوہ یہ ٹینک لیزر گائیڈڈ میزائل فائر کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ ان پر 7.62ملی میٹر مشترکہ محور کی مشین گن کے علاوہ اس کے اوپر والے حصے پر پینٹل ماﺅنٹڈ 12.7ملی میٹر مشین گن بھی نصب ہے۔