واشنگٹن (نیوز ڈیسک)افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل جان مِک نکلسن نے امریکی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی گرفت کمزور اور طالبان مضبوط ہورہے ہیں ¾ داعش کے خطرے کے بادل پورے افغانستان پر منڈلا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی فوجی حکام کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن کے حصول کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔