ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں ”اسلام فوبیا“سے نمٹنے کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ہیلری کلنٹن

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیوسٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدارت کی دوڑ میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ کی خواہشمند صدارتی امیدوار اور سابق امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ اس وقت امریکہ بھر میں موجود اسلام فوبیا سے نمٹنے کے لئے ہم سب اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا،امریکہ کا آئین ہر کسی کو بلاامتیاز و تفریق رنگ و نسل اور مذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے ۔یہ بات انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی تاجر چیف ایگزیکٹو ریجنلز ہیلتھ سینٹر اور اسٹارکو اسپیکس محمد طاہر جاوید اور ان کی اہلیہ روبینہ جاوید کی جانب سے ان کی رہائش گاہ پر منعقدہ فنڈ ریزنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر طاہر جاوید نے ہیلری کلنٹن سمیت آنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ امریکہ کا آئین ہر کسی کو بلاامتیاز و تفریق رنگ و نسل اور مذہب تمام حقوق فراہم کرتا ہے اور یہی امریکہ کی خوبی ہے کہ وہ اپنے دامن میں ہر کسی کو جگہ دیتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کے لوگ بہت سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ کونسا امیدوار اپنے پروگرام کے ذریعے امریکہ کو مزید بہتر اور خوشحال بنانے کا اہل ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوجوان افراد کو چاہئے کہ وہ آگے آئیں اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیں۔ انہوں نے کہاکہ میں انتخابی مہم چلانے والوں اور میرے سٹاف کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہاکہ میرا مشن یہی ہے کہ امریکی خواب جن لوگوں نے اپنی آنکھوں میں سجائے ہوئے ہیں کہ تعلیم سستی ہو، صحت اور علاج معالجہ کیلئے ہر کسی کی رسائی ہو اور امریکہ کی حفاظت کے لئے جامع اور مربوط پروگرام ہو یہ سب کچھ ہمارے مشن کا حصہ ہے۔ اس موقع پر پروگرام کے میزبان طاہر جاوید نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیلری کلنٹن اپنے وسیع تجربہ اور قابلیت میں صدارتی دوڑ میں موجود تمام امیدواروں میں سرفہرست ہیں۔ اسی لئے ہی ہم نے ان کی حمایت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ان کی پالیسیاں آزادیوں اور آزادی کے اصولوں پر مبنی ہیں جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ یہی امریکہ کی بنیاد ہیں۔ تقریب میںتقریباً 250 کے قریب مقتدر شخصیات شریک ہوئیں جس میں اراکین کانگریس، کانگریس وومین شیلہ جیکس لی، کانگریس مین انگرین، سابق کانگریس مین نک لیمسن، ڈاکٹر خالد نبی، شاہد جاوید، سعید شیخ، عثمان سواتی، تنویر احمد، امین جاوید، سنا احمد سمیت متعدد افراد شامل تھے۔ تقریب سے کانگریس کے سابق رکن نک لیمسن اور ڈاکٹر خالد نبی نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں آدھا ملین ڈالر کے فنڈز اکھٹے کئے گئے۔ امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے طاہر جاوید کے گھر تقریباً دو گھنٹہ قیام کیا اور کئی پاکستانی نڑاد امریکیوں سے ملاقاتیں کیں جنہوں نے ہیلری کلنٹن کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔واضح رہے کہ ریاست ٹیکساس میں محمد طاہر جاوید وہ واحد پاکستانی نڑاد امریکی ہیں جن کے گھر پر ہیلری کلنٹن خود تشریف لائیں جبکہ طاہر جاوید ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کی مالیاتی کمیٹی کے بھی رکن ہیں اور متعدد جگہوں پر وہ کئی ایونٹ اب تک منعقد کراچکے ہیں۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…