لندن(نیوزڈیسک)برطانیہ کےوزیراعظم ڈیوڈکیمرون پر اسلام کےخلاف متعصب ہونے کامبینہ الزام لگانےوالے محمدافضل کی لارڈمئیر شپ خطرے میں پڑگئی ہے۔چوہدری محمد افضل جو برمنگھم سٹی کونسل کے لارڈ میئر نامزد تھے اور جنہیں بطور لارڈ میئر 24مئی کو اپنے عہدے کا باقاعدہ حلف اٹھانا تھا مگر اب انہیں اس عہدے سے دستبردار ہونا پڑے گا ۔مقامی اخبار’ برمنگھم میل‘ نے محمد افضل کی ریکارڈنگ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ اسلام کے خلاف متعصبانہ رویہ رکھتے ہیں ۔برمنگھم سٹی کونسل کے لیبر پارٹی کے لیڈر جان کلینسی نے محمد افضل پر زور دیا ہے کہ وہ اب لارڈ میئر کے عہدے سے دستبردار ہوجائیں ۔محمد افضل برمنگم سٹی کونسل میں انتہائی اہم عہدوں پر ساتھ ساتھ برمنگھم کی سب سے بڑی مسجد کے چیئرمین بھی ہیں،انہیں یہ اعزاز حاصل تھا کہ وہ برطانیہ میں دوسرے جبکہ برمنگھم سٹی کونسل میں پہلے پاکستانی نژاد کونسلر 1982میں منتخب ہوئے تھے۔