اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے تک کمی کا امکان ہے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ خطے میں پاکستان میں پٹرولیم کی قیمتیں سب سے کم ہیں اور آئندہ ماہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پانچ روپے تک کمی ہو سکتی ہے ۔شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ سندھ میں تین دن سی این جی بند کرنا پڑ رہی ہے ۔