ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

طوفان کے بعد امریکہ پر ایک اورآفت ٹوٹ پڑی

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیونس آئرس(نیوزڈیسک)طوفان کے بعد امریکہ پر ایک اورآفت ٹوٹ پڑی،40لاکھ افراد کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں،جنوبی امریکا میں ذیکا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد30سے 40لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔ عالمی ادارہ صحت نے وائرس سے نمٹنے کے لیے ’ہنگامی ٹیم‘ تشکیل دیدی ہے۔اس وائرس کی علامات میں بخار، آشوب چشم اور سر درد شامل ہیں۔ ذیکا وائرس افریقہ سے شروع ہوا تھا اور معلوم ہوا ہے کہ ذیکا وائرس بھی ایک خطرناک مچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے۔ ذیکا وائرس سے متاثرہ بچوں کے سر چھوٹے ہوتے ہیں۔برازیل، کولمبیا اور جنوبی امریکا کے دیگر ملکوں میں آج کل ایک نئی بیماری ذیکا وائرس سامنے آئی ہے جس کے نتیجے میں نومولود بچوں میں پیدائشی نقص سامنے آ رہے ہیں۔اس وائرس کی علامات میں بخار، آشوب چشم اور سر درد شامل ہیں۔ اب تک اس وائرس کا کوئی علاج یا ویکسین بھی دستیاب نہیں۔ ذیکا وائرس افریقہ سے شروع ہوا تھا اور اس کے پھیلنے کی خبر پہلی مرتبہ مئی 2015 میں برازیل سے آئی تھی۔ صرف برازیل میں 4000 ایسے بچے پیدا ہو چکے ہیں ،جو اس بیماری سے متاثر ہیں۔ ان میں سے متعدد بچے چھوٹے سر کے پیدا ہوئے ہیں۔ کولمبیا میں 13،000 بچے اس سے متاثر ہوئے ہیں۔کولمبیا، ایکواڈور، ایل سلوا ڈور اور جمیکا کے حکام نے خواتین سے کہا ہے کہ وہ ذیکا وائرس کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے ا?نے تک حمل ٹھہرانے سے گریز کریں۔امریکی محکمہ صحت نے حاملہ خواتین کو برازیل، کولومبیا اور گواتے مالا سمیت 20 ملکوں کے سفر سے منع کیا ہے ،جہاں اس بیماری کے کیس سامنے آئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…