ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

دبئی میں تین پاکستانیوں کومعمر اماراتی خاتون کو ذبح کرنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی

datetime 29  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی) دبئی میں تین پاکستانیوں نے ایک معمر اماراتی خاتون کو ذبح کرنے کی دھمکی دی، اور پھر اس کی15 بھیڑیں چرا کر فرار ہو گئے۔ رپورٹ درج کروانے پر پولیس نے تینوں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 67سالہ خاتون نے دو پاکستانیوں کو بھیڑوں کی دیکھ بھال کے لیے اور ایک کو بطور ڈرائیور ملازم رکھا ہوا تھاان تینوں پاکستانیوں کی عمریں 33 ¾27اور 25سال ہیں۔ ملزمان کے خلاف بلیک میلنگ، قتل کی دھمکیاں دینے و دیگر الزامات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ¾ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ”میں ایک دن فارم پر گئی، وہاں کا جنریٹر خراب تھاایک ملازم کو اسے ٹھیک کروانے کی زمہ داری دی گئی تھی تاہم اس نے یہ کام نہیں کیا میں نے اسے کہا کہ اگر وہ کام نہیں کرنا چاہتا تو میں اس کا ویزہ منسوخ کروا دوں گی اس پر باقی دونوں نے مجھے دھمکیاں دیں۔ ایک نے کہا کہ وہ میرے لئے مسائل پیدا کریں گے ¾ دوسرا کہنے لگا ”میں قصاب ہوں۔ اگر تم نے ہمارے ساتھی کا ویزہ منسوخ کروایا تو تمہیں بھی جانوروں کی طرح ذبح کر دوں گا۔“ خاتون اس کے بعد فارم سے چلی گئی ¾جلد ہی اسے ان ملازمین کی طرف سے کال موصول ہوئی جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ نوکری چھوڑ رہے ہیں ¾جب خاتون دوبارہ وہاں پہنچی تو اس کی 15بھیڑیں غائب تھیں جو اس کے ملازمین چوری کرکے اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…