اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سب سے پہلے ایک ناریل لے لیں، جس میں پانی ہوں پھر ناریل میں تیز دار آلہ سے چھوٹا سا سوراخ کریں، اس کے بعد ایک چھٹانک یا ایک پاو¿ میتھی دانہ لیں اور باریک پیس لیں۔ باریک پسا ہوا میتھی دانہ ناریل میں اتنا ڈالے کہ ناریل پورا بھر جائے، پھر اسکو چوئنگم یا کسی چیز سے بند کردیں۔ اگر آپ کے گھر میں کوئی درخت ہیں تو اس کی جڑوں کے پاس ایک فٹ گہرا گڑھا کریں اور ناریل کو سیدھا ڈال کر اوپر مٹی ڈال دیں اور سات دن کیلئے بھول جائے۔ سات دن کے بعد اس ناریل کو نکالے پھر ناریل کے پانی اور میتھی دانہ کے مکسچر کو جوسر میں ڈال کر بلینڈ کریں، آپ کے پاس ایک تیل تیار ہوجائے گا۔ اس تیل کو نہانے سے آدھا گھنٹے پہلے اپنے بالوں میں لگالیں اور اس کے بعد کسی اچھے شیمپو سے بال دھولیں۔ بال لمبے کرنے کا یہ آزمودہ نسخہ ہے، 12 دفعہ استعمال کرنے سے آپ ڈیڑھ فٹ تک بال لمبے کرسکتے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں