پیرس(نیوز ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی دورہ یورپ کے دوسرے مرحلے میں پیرس پہنچ گئے، فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ میزائل تجربے پر یورپی یونین سے ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا نہیں کہا گیا تھا۔ایران کے صدر حسن روحانی اٹلی کے بعد یورپی ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے میں فرانس پہنچ گئے ہیں۔انہوں نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس ، تاجر رہنماوں اور مختلف کمپنیوں کے سربراہان سےوفود کی سطح پر مذاکرات کیے ، جس میں دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت ہو ئی۔ایرانی صدرحسن روحانی فرانسیسی ہم منصب فرانسوا اولاند سے بھی ملاقات کریں گے۔ فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے برسلز میں ہونے والی یورپی یونین وزرائے خارجہ اجلاس میں فرانس نے حالیہ میزائل تجربے پر ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا مطالبہ نہیں کیا تھا۔یورپی یونین سفارتکار کے مطابق وزرائے خارجہ اجلاس میں فرانسیسی وزیر خارجہ لوران فابیوس موجود ہی نہیں تھے