کویت سٹی (نیوزڈیسک) کویت نے خام تیل کی آمدنی میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات اور توانائی پر بھاری سبسڈی میں کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیر کویت نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ خام تیل سے ہونےوالی آمدنی میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات اور توانائی پر دی جانےوالی سبسڈی میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سبسڈی میں کٹوتی،پٹرول، بجلی اور پانی کے نرخوں میں اضافہ کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر خدمات پر دی جانےوالی اعانتوں میں بھی کٹوتی کی جائےگی۔کویت خلیج تعاون کونسل کے انرجی پر انحصار کرنےوالے 6 رکن ممالک میں سے واحد ملک ہے جس نے خام تیل کی آمدنی میں کمی کے باوجود تاحال پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔