تہران(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے سفارتخانے پر حملہ،ایرانی صدر کا دوٹوک اعلان،تمام راستے بند،ایرانی صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ تہران میں سفارتخانے پر حملے پرسعودی عرب سے معافی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو اپنا پہلا یورپی دورہ کرنے والے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی دارالحکومت میں سعودی سفارت خانے پر مشتعل ایرانی مظاہرین کے حالیہ حملے کے سلسلے میں ریاض حکومت سے کوئی معافی نہیں مانگی جائے گی۔واضح رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر اور وزیرخارجہ سمیت متعدد اعلیٰ حکام نے سعودی سفارتخانے پر حملے کی مذمت کی ہے اور حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں درجنوں افراد کو گرفتاربھی کیاگیا ہے تاہم ایران کا اب یہ واضح موقف سامنے آیا ہے کہ اس سلسلے میں معافی کسی صورت بھی نہیں مانگی جائے گی چاہے کچھ بھی ہوجائے۔