منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نواز شریف اور آرمی چیف سے کیا معاملات طے پائے‘ سعودی حکومت سامنے لے آئی

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ ( نیوز ڈیسک) پاکستانی وزیراعظم محمد نواز شریف کا دورہ سعودی عرب دونوں ملکوں کے تعلقات کی تقویت اور استحکام کا باعث بنا۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی وزیراعظم کے دورہ مملکت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کی توثیق ہوئی۔ انہوں نے چینی صدر کے ہمراہ اپنے مذاکرات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کیلئے کوشاں تھے، ہیں اور رہیں گے ، جبکہ دونوں اس بات کو ضروری سمجھتے ہیں کہ دنیا کو درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے عالمی برادری کو مل جل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ شاہ سلمان نے چین کے ساتھ چودہ معاہدوں کو سیاسی، اقتصادی، تجارتی، ثقافتی، عسکری، سلامتی اور توانائی کے شعبوں میں گہرے تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا آئینہ دار قرار دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات علاقائی بین الاقوامی سطوں پر مؤثر ثابت ہوں گے، سعودی کابینہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بھی دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی، کابینہ نے زرعی اراضی کی چک بندی اور اس کے ضوابط کی منظوری دی۔ وزیر دفاع کو ملائیشیا کے ساتھ سائنسی تکنیکی و صنعتی تعاون کے معاہدے کا اختیار تفویض کیا۔ کابینہ نے زرعی منصوبوں میں شراکت سے متعلق سوڈان کے ساتھ معاہدے کی توثیق کردی۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…