روم(نیوز ڈیسک)ایران کے صدر حسن روحانی کے اٹلی کے دارالحکومت روم کے عجائب گھر میں تقریب میں شرکت کی وجہ سے وہاں موجود بے لباس مجسموں کو ڈھانپ دیا گیا۔ایران کے صدر حسن روحانی یورپ کے 5روزہ دورے پر ہیں۔ روم کے عجائب گھر میں اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رینزی اور ایرانی صدر نے کاروباری سمجھوتوں پر دستخط کئے۔ اس موقع پر عجائب گھر میں موجود بے لباس مجسموں کو ڈھانپ دیا گیا تھا تاکہ ایرانی صدر کو کسی قسم کی ناگواری نہ ہو۔اٹلی نے ایرانی صدر کے اعزاز میں دیے گئے سرکاری عشائیے میں وائن بھی نہیں رکھی کیونکہ ایران میں شراب نوشی کی سخت ممانعت ہے