لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی قدامت پسند جماعت سے تعلق رکھنے والی مسلمان رکن پارلیمنٹ نصرت غنی نے داعش میں شمولیت کے لئے شام جانے والی خواتین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروپ خواتین کو بہترین زندگی کے خواب دکھاتا ہے مگر یہ کوئی چھٹیوں کا پیکج نہیں ہے۔ انہوں نے مسلمان خواتین کے نقاب کرنے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ نوعمر لڑکیوں کے نقاب کرنے پر پریشانی ہوتی ہے، یہ سمجھنا مشکل ہے کہ کوئی خاتون اپنا چہرہ چھپا کر کیوں ’نامعلوم‘ بن جاتی ہے۔ نصرت غنی سے بتایا کہ وہ اپنی فیملی میں پہلی لڑکی تھی جو سکول گئی۔ انہوں نے مزید کہا داعش کی جانب سے سنی اسلام کا انتہاپسند تصور استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔