جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اوریگن میں وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قابض ملیشیا کا سربراہ گرفتار

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی پولیس نے کہا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک مسلح ملیشیا کے سربراہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس فائرنگ میں ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا۔ یہ مسلح گروپ اوریگن میں ایک وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قابض ہے۔ پولیس نے بتایا کے ملیشیا کے سربراہ ایمون بنڈی کے ساتھ پانچ دیگر افراد بھی ٹریفک کی چیکینگ میں پکڑے گئے ہیں۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا پولیس کے اس آپریشن میں وائلڈ لائف کی پناہ گاہ سے ان لوگوں کا قبضہ ختم ہوا ہے یا نہیں۔ بنڈی کی سربراہی میں خود ساختہ ملیشیا نے رواں ماہ کے اوائل میں وائلڈ لائف پناہ گاہ پر قبضہ کر لیا تھا۔ امریکی تفتیشی ادارے ایف بی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 40 سالہ بنڈی کو شاہراہ 225 پر ایک ٹریفک سٹاپ میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ اس کے 43 سالہ بھائی رائن بنڈی، 44 سالہ برائن کیوالیئر، 59 سالہ شوانا کوکس، اور 32 سالہ رائن ویلن پین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…