جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

پاکستان اور چین ای کاریڈورکے قیام پر بھی متفق

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز یسک)وزیر مملکت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل پاکستان پر یقین رکھتی ہے، چین کی مدد سے پاکستان ”ایکسلریٹڈ ڈیجیٹائزیشن“ کے خواب کو عملی جامہ پہنا سکتا ہے جبکہ دونوں ممالک نے ای کاریڈور کے قیام سمیت انفارمیشن کمیونی کیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کئی اہم منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا ہے۔وہ چیئرمین چائنا انویسٹمنٹ پروموشن سینٹر ین لی جن کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کررہی تھیں۔ ملاقات میں اقتصادی راہداری منصوبے کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے فریقین نے ای کاریڈور کے قیام سمیت انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کئی اہم منصوبوں کے آغاز پر اتفاق کیا جو سی پیک میں معاون ثابت ہونگے۔انھوں نے چینی آئی ٹی کمپنیوں کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور مشترکہ سرمایہ کاری کی تجاویز پر وفد کو یقین دلایا کہ ایسی تمام تجاویز کا مکمل جائزہ بہت جلد پاکستانی قوانین کو پیش نظر رکھتے ہوئے لیا جائے گا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے، فریقین نے اتفاق کیا کہ ٹیکنالوجی پارکس کے قیام اور آئی سی ٹی انفرااسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیداران اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہیں گے۔انوشہ رحمن نے وفد کوبتایاکہ ہم آن لائن تجارت کو فروغ دینے کیلئے وزارت تجارت کے ساتھ مل کر ای کامرس گیٹ وے فریم ورک کی تیاری میں مصروف عمل ہیں، آئندہ مرحلے میں ہم بین الاقوامی کمپنیوں کو مدعو کریں گے کہ وہ پاکستان میں اپنا سیٹ اپ قائم کریں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ انٹرنیٹ پیمنٹ سسٹم سے وابستہ اورسرمایہ کاری کی خواہشمند چینی کمپنیوں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس موقع پر ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور ایم ڈی پی ایس ای بی عاصم شہریار بھی موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…