پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

ناروے اور سویڈن میں پاکستان سنگل کنٹری نمائش

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کے تحت ستمبر 2016میں ناروے اور سویڈن میں پاکستانی مصنوعات کی سنگل کنٹری نمائش منعقد کی جائے گی۔فیڈریشن ہاو¿س سے جاری بیان کے مطابق ایف پی سی سی آئی کی فیئر ایگزیبیشن اور ڈیلیگیشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالرحیم جانو نے ناروے کے دورے میں پاکستانیوں سے ملاقات میں اعلان کیا کہ پاکستان ستمبر 2016میں ناروے میں تعینات پاکستانی سفارتخانہ اور اسلام آباد میں ناروے کے سفارتخانہ کے تعاون سے ناروے میں سنگل کنٹری نمائش کا اہتمام کرے گا۔جس میں تمام برآمدی شعبوں کی نمائندگی ہوگی اور پاکستان کے معروف و ممتاز تاجر شرکت کریں گے خصوصاً تاجر خواتین کی شرکت کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اوسلو کے بعد ایک دن کے لیے گوتھم برگ میں بھی نمائش کا اہتمام کیا جائے گا، اس دوران اعلیٰ اختیاراتی وفد صدر ایف پی سی سی آئی عبدالرو¿ف عالم کی قیادت میں ناروے اور سویڈن کا دورہ کرے گا۔علاوہ ازیں عبدالرحیم جانو نے ناروے، سویڈن اور جرمنی کے چیمبرز آف کامرس کے ارباب اختیار سے ملاقات کی اور انہیں ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام 18تا 22 اگست کو منعقد ہونے والے پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔ان کی پاکستان واپسی پر ایف پی سی سی آئی کی جانب سے ان تمام چیمبرز کو باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا جائے گا، اس کے علاوہ ان تمام چیمبر کو الگ پویلین دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے اپنے ممالک کی مصنوعات کی نمائش کر سکیں۔ واضح رہے کہ ایف پی سی سی آئی ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 18تا 22 اگست کو بین الاقوامی طرز کی نمائش پاکستان انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد کریگا جس کے افتتاح کے لیے صدر مملکت ممنون حسین سے درخواست کی جائے گی۔اس نمائش میں ملک بھر کی کاروباری برادری اسٹال لگائے گی اور دوران نمائش خرید و فروخت کی بھی سہولت ہوگی، نمائش میں یورپی یونین ممالک کے علاوہ بھارت، بنگلہ دیش، سری لنکا، انڈونیشیا، ملائیشیا، سنگاپور، سعودی عرب، ایران اور افغانستان سے بھہ تاجروں کے وفود شرکت کریں گے ،نمائش میں رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان کو بھی خصوصی پویلین دیا جائے گا۔



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…