پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پی آئی اے ،انڈین ائر سمیت کئی فضائی کمپنیاں نادہند ہیں،سی اے اے

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا کہ امریکی فضائیہ ، انڈین ائیر لائن سمیت پی آئی اے کے ذمے اربوں روپے واجب الادا ہیں۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس سید خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا،کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 64 ارب روپے سے زائد کے آڈٹ اعتراضات اور کسی کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر شدید تحفظات کااظہار کیا۔سی اے اے کو وضاحت کے لیے ایک روز کی مہلت دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ایسانہ کیا تو معاملہ نیب کو بھجوا دیا جائے گا ، پی اے سی کو بتایا گیا کہ نیو بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹھیکیدار کو 4 ارب روپے سے زائد غیر قانونی ادائیگیاں کی گئی ہیں جبکہ ٹھیکیدار مزید12ارب روپے مانگ رہا ہے۔پی آئی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ قومی ایئر لائن 16 سال سے خسارے میں ہے اور اس وقت 320 ارب روپے کی مقروض ہے، ایئر پورٹ ٹیکس کی مد میں پی آئی اے سمیت مختلف ایئرلائنز سول ایوی ایشن اتھارٹی کی مقروض ہیں،ان میں انڈین ایئر لائن، رشین ایئر لائن بھی شامل ہیں، امریکی فضائیہ بھی 80کروڑ روپے سے زائد کی نادہندہ ہے



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…