منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بان کی مون دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم

datetime 27  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یروشلم (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون پر دہشت گردی کی حوصلہ افزائی کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ نیتن یاہو نے ایک بیان میں بان کی مون کے بیان کی مذمت کرتے کہا کہ ’سیکرٹری جنرل دہشت کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اور دہشت گردی کا کوئی جواز نہیں۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ فلسطین ریاست کے قیام کے خلاف کام کر رہا ہے۔فلسطینی قاتل ریاست قائم نہیں کرنا چاہتے ہیں، وہ ایک ریاست کو تباہ کرنا چاہتے ہیں،وہ امن کے لیے قتل نہیں کرتے اور نہ ہی حقوق انسانی کے لیے قتل کرتے ہیں۔وزیراعظم نیتن یاہو نے اقوام متحدہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’اقوام متحدہ بہت عرصے پہلے ہی اپنی غیر جانبداری اور اخلاقی قوت کھو چکی ہے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فلسطین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پسے ہوئے لوگوں کی انسانی فطرت ہوتی ہے کہ وہ قبضے کے خلاف ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔سلامتی کونسل میں بات کرتے ہوئے بان کی مون نے فلسطینیوں کے اسرائیلیوں پر چاقوؤں سے حملوں کے حالیہ واقعات کی مذمت کی تھی۔اکتوبر سے تشدد کے واقعات میں 155 فلسطینی اور 28 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔حملوں کی حالیہ لہر فلسطینیوں بطور خاص نوجوانوں میں تنہائی اور مایوسی کے گہرے احساس کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔نصف صدی سے قبضے اور امن کے عمل کے مفلوج ہونے کے بوجھ کی وجہ سے فلسطینیوں کی مایوسی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہپسے ہوئے لوگ عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں، قبضے کے خلاف ردعمل انسانی فطرت ہے جس کے نتیجے میں اکثر نفرت اور انتہا پسندی کی زبردست افزائش ہوتی ہے۔سیکریٹری جنرل بان کی مون نے حملوں کی مذمت کی لیکن اس کے ساتھ کہا کہ اسرائیل کی جانب سے بستیوں کی تعمیر اس کے فلسطینی ریاست کے قیام کے وعدے پر شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…