تہران(این این آئی)ایرانی انقلاب کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے پوتے کو آئندہ ماہ ہونیوالے انتخابات میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق 43 سالہ مذہبی رہنما حسن خمینی کے اصلاح پسندوں کیساتھ قریبی تعلقات ہیں۔ ایرانی نگہبان شورٰی نے انتخابات کیلئے ان کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی وہ ضروری مذہبی سمجھ بوجھ نہیں رکھتے۔ خمینی مذہبی رہنماؤں پر مبنی ایران کی اس طاقتور کونسل کے رکن بننے کے امیدوار تھے جو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے کام پر نظر رکھتی ہے اور ان کا پیشرو چننے کی ذمہ داری ہو گی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں