لاہور(نیوزڈیسک)متحدہ وعرب امارات کی قومی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے 26جنوری سے شروع ہونے والی اپنی پانچ روزہ عالمی سیلز مہم کے تحت پاکستان سے سفر کرنے والوں کیلئے شاندار بچت کی پیشکش کردی ۔کراچی ،لاہور اوراسلام آباد سے یورپ،مشرق وسطیٰ،افریقہ،شمالی امریکا،ایشیا اور آسٹریلیا کیلئے سفر کرنے والے مسافر بزنس اور اکانومی کلاس کیلئے 31جنوری تک خریدے گئے ٹکٹس پر یکم فروری سے31دسمبر تک سفر کر سکیں گے۔ایئر لائن کے حب ابو ظہبی سے دو گھنٹے تک کی مسافت کے کنکشنز والے مسافر عالمی شہرت یافتہ شہروں بشمول لاس اینجلس،نیو یارک،فرینکفرٹ،لندن،استنبول،میونخ،روم،ابو ظہبی اور سڈنی کیلئے خصوصی پیشکش سے استفادہ کرسکیں گے۔بزنس کلاس کیلئے لاس اینجلس کا دوطرفہ کرایہ 2لاکھ970پاکستانی روپے جبکہ فرینکفرٹ کیلئے دوطرفہ کرایہ 150,720پاکستانی روپے سے شروع ہوگا جس میں ٹرپل اتحاد گیسٹ مائلز کی بونس آفر بھی شامل ہے،اکانومی کلا س کیلئے ڈبل اتحاد گیسٹ مائلز بونس کے ساتھ استبول تک 45,060پاکستانی روپے جبکہ لندن کیلئے 61,260پاکستان روپے کرایہ رائج ہوگا۔امریکا کیلئے سفر کرنے والوں کو امریکی امیگریشن اور کسٹم کے حوالے سے اضافی مراعات حاصل ہونگی اور ایسے مسافروں کو ٹرانزٹ کے دوران ہی ابو ظہبی ایئر پورٹ پر امریکی امیگریشن کے حوالے سے پری کلیئرنس سہولیات مہیا کی جائیں گی۔اس سہولت کا مقصد امریکا پہنچنے والے ان مسافروں کوامیگریشن کی رسمی کارروائیوں سے نجات دلا کرا ن کا قیمتی وقت بچانا ہے۔اتحاد ایئر ویز کے کنٹری منیجر پاکستان احمد ظہور کا کہنا ہے کہ ہماری یہ پیشکش پاکستان کے تین بڑے شہروں سے دنیا بھر میں سفر کرنے والے مسافروں کو رعایتی نرخوں پر ہمارے جدید طیاروں میں عالمی میعار کے سفر سے لطف اندوز ہونے کا شاندار موقع فراہم کرتی ہے۔رعایتی نرخوں(علاوہ ٹیکس) کے تمام ٹکٹس کی آن لائن بکنگ www.etihad.com پر یا اتحاد ایئر ویز کال سینٹر کے نمبر 00800 900 44017 یا پھر مقامی ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔اتحاد ایئر ویز نے سال2003میں اپنے آپریشنز کا آغاز کیا اور سال2015میں 17.4ملین مسافروں کو انکی منزل مقصود تک پہنچایا۔اتحاد ایئر ویز اپنے بیس ابو ظہبی سے مشرق وسطیٰ،یورپ،ایشیا،آسٹریلیا اور امریکا تک مسافروں اور کارگو ترسیل کیلئے 116منازل تک سروس فراہم کرتی ہے یا سروس فراہم کرنے کی منصوبوں کا اعلان کرچکی ہے۔اتحاد ایئر کا فضائی بیڑہ 120ایئر بس اور بوئنگ طیاروں پر مشتمل ہے جبکہ تقریبا200طیارے فرم آرڈر پر ہیں جس میں 66بوئنگ 787،25بوئنگ777x، 62ایئر بسA350اور 5ایئر بس A380 شامل ہیں۔
عرب ریاست کی ائرلائن کاپاکستانیوں کے لئے شانداراعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟
-
پنجاب، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ



















































