اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

پاکستان کے بعد سعودی عرب نے موبائل فون سم کارڈ کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کرلیا

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(نیو ز ڈیسک) پاکستان کے بعد سعودی عرب نے موبائل فون سم کارڈ کی بائیومیٹرک تصدیق کافیصلہ کرلیاہے ، یہ فیصلہ وزارت داخلہ کی درخواست پر کیاگیا ۔عرب نیوز کے مطابق کمیونیکیشن اینڈانفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن نے کہاکہ سیکیورٹی ایجنسیز نے نیاضابطہ لاگوکیا ہے جس کے تحت تمام ٹیلی کمیونیکیشن صارفین بائیومیٹرک تصدیق کرائیں ۔ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقامی میڈیا کو بتایاکہ ریچارج کی صورت میں فنگرپرنٹس کی ضرورت نہیں، حجاج کرام اور عرب شہریوں سمیت تمام صارفین کی شناخت کیلئے نیا قانون لاگو کیاگیاہے ۔رپورٹ کے مطابق فیصلے کا اعلان 2015ء میں ہی کردیاگیاتھا تاہم اس کا اطلاق کچھ موبائل فون کمپنیوں کی طرف سے بیرون ملک سے فنگر پرنٹ رجسٹریشن ڈیوائسز منگوانے کے لیے موخر کردیاگیاتھا، موجودہ سسٹم کام نہ کرنے کی وجہ سے نئے اقدامات کیے گئے ہیں ۔پہلے مرحلے میں نئے صارفین کی تصدیق ہوگی اور سم کارڈ کے حصول کیلئے فنگر پرنٹ لیے جائیں گے ، یہ ڈیوائسز قومی انفارمیشن سنٹر سے جڑی ہوں گی جس سے یہ پتہ چلے گاکہ مذکورہ شخص ہی سم کا صارف ہے ۔یادرہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکو ل کے بعد پاکستان نے بھی موبائل فون سموں کی تصدیق کی اور اس کیلئے تقریباً ایک سال کا عرصہ لگا جبکہ لاکھوں سمیں بند کردی گئیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…