منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پیش گوئی سچ ثابت ہوئی،امریکہ میں 29ہلاک،8کروڑ شہری متاثر

datetime 26  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (نیوزڈیسک)امریکی میڈیا نے کہاہے کہ امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں آنیوالے برفانی طوفان کے بعد مرنے والوں کی تعداد 29ہوگئی ¾ ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان تھم گیا جس کے بعد برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا مختلف ریاستوں میں طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 29 ہوگئی ¾ نقصانات کا اندازہ ایک ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ۔امریکہ کی شمال مشرقی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد برفانی طوفان تھم گیا ¾ اثرات اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں ، امریکی تاریخ کے دوسرے بدترین طوفان کے باعث 8 کروڑ شہری متاثر ہوئے ¾لاکھوں افراد بجلی سے محرو م ہو ئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانی طوفان سے نقصانات کا تخمینہ1 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا لاکھوں امریکیوں نے اتوار کا دن اپنے گھر کے باہر سے برف ہٹانے میں گزار ا کیونکہ جمعہ کو شروع ہونے والے برفانی سلسلے نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 20 سے زائد ریاستوں میں سب کچھ منجمد کردیا ۔واشنگٹن میں تقریبا2 فٹ بر باری ہوئی ¾2 دن کے دوران اس قدر برف پڑی ہے کہ واشنگٹن میں سڑکیں صاف کرنے اور برف ہٹانے کے لیے شہریوں سے مدد کی اپیل کی گئی ہے اور اسرکاری دفاتربندرکھنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔امریکی میڈیا کے مطابق 5 ریاستوں میں 3 فٹ سے زائد برف پڑی ، نیو یارک سٹی میں سوا 2 فٹ تک برف باری ہوئی جبکہ سب سے زیادہ برفباری ورجینیا کے علاقے گلینگیری کے علاقے میں ہوئی جہاں 42 انچ برف پڑی ۔نیویارک کے پبلک اسکول کھل گئے اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کے کھلنے کے امکانات ہیں ادھر واشنگٹن ڈی سی،نیوجرسی ،ہارورڈ اور بالٹی مور کے اسکول ابھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ نیویارک اور بالٹی مور میں برفانی طوفان کے باعث بند کی گئی سڑکیں کھولنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں تاہم شہریوں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ادھر نیوجرسی کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…