روم(نیوزڈیسک)پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران کے وارے نیارے،اب وہ ہورہاہے جس کا ایرانی قوم عرصے سے انتظار کررہی تھی،سنیچر کو ایران اور چین نے 17 معاہدوں پر دستخط کیے جن میں توانائی سمیت تجارت کے فروغ کے لیے 60 کھرب کے معاہدے ہوئے،ایران کے صدر حسن روحانی یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔یہ دورہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے عائد بین الاقوامی پابندیوں کے ہٹنے کے ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے۔اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی اطالوی کمپنیوں سے تقریباً 18 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کریں گے۔صرف یہ ہی نہیں بلکہ اوربھی دیگر یورپی ممالک سے اربوں ڈالر کے معاہدے آئندہ چند روز میں متوقع ہیںجبکہ اپنے یورپی سفر کے دوسرے مرحلے میں وہ فرانس میں طیاروں کے متعلق ایک اہم معاہدہ کرنے والے ہیں۔صدر روحانی تاجروں اور حکومت کے وزرا پر مشتمل ایک 120 رکنی وفد کی سربراہی میں روم اور پیرس کے پانچ دنوں کے دورے پر ہیں۔اٹلی میں وہ اپنے ہم منصب سرجیو¿ میٹریلا اور وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ایک سینئراہلکار نے کہا کہ ’یہ انتہائی اہم دورہ ہے۔ یہ صفحہ پلٹنے اور مختلف شعبوں میں ہمارے ملک کے ساتھ تعاون کا دروازہ کھولنے کا وقت ہے۔‘ایران کے طیارے بہت پرانے ہو گئے ہیں جن کی وجہ سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے،صدر روحانی دوسرے مرحلے کے دوران پیرس میں یورپی کمپنی ایئربس کے ساتھ 114 طیارے کی خرید کے معاہدے کو حتمی شکل دیں گے۔اس کے علاوہ تہران امریکی کمپنی بوئنگ سے بھی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔سنہ 1979 میں ’اسلامی انقلاب‘ کے بعد سے ایران مغربی ممالک سے طیارے خریدنے کے لیے جدوجہد کرتا نظر آیا ہے۔ ایران میں مسافر پرانے طیاروں کی وجہ سے گھنٹوں ایئرپورٹ پر انتظار کرتے ہیں۔سنیچر کو ایران اور چین نے 17 معاہدوں پر دستخط کیے جن میں توانائی سمیت تجارت کے فروغ کے لیے 60 کھرب کے معاہدے ہوئے۔خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے ایران کی جانب سے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے معاہدے کے بعد بین الاقوامی پابندیاں ہٹائی گئی ہیں۔
پابندیاں ہٹنے کے بعد ایران کے وارے نیارے،معاہدوں کی مالیت اتنی کہ سوچ کر بھی حیران رہ جائیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا



















































