تہران(نیوز ڈیسک) ایران کے صدر حسن روحانی یورپ کے دورے کے پہلے مرحلے میں اٹلی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کریں گے۔ یہ دورہ جوہری معاہدے کے بعد ایران پر سے عائد بین الاقوامی پابندیوں کے ہٹنے کے ایک ہفتے بعد ہو رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صدر حسن روحانی اطالوی کمپنیوں سے تقریباً 18 ارب امریکی ڈالر کا معاہدہ کریں گے جبکہ اپنے یورپی سفر کے دوسرے مرحلے میں وہ فرانس میں طیاروں کے متعلق ایک اہم معاہدہ کرنے والے ہیں۔ صدر روحانی تاجروں اور حکومت کے وزرا پر مشتمل 120 رکنی وفد کی سربراہی میں روم اور پیرس کے پانچ دنوں کے دورے پر ہیں۔ اٹلی میں وہ اپنے ہم منصب سرجیو¿ میٹریلا اور وزیر اعظم میٹیو رینزی کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ 1979 میں ’اسلامی انقلاب‘ کے بعد سے ایران مغربی ممالک سے طیارے خریدنے کے لیے جدوجہد کرتا نظر آیا ہے۔ ایران میں مسافر پرانے طیاروں کی وجہ سے گھنٹوں ائیرپورٹ پر انتظار کرتے ہیں۔