ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران کے ساتھ تنازع میں پاکستان ثالث نہیں: سعودی عرب

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماناما(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات حل کرنے کے لئے پاکستان کی جانب سے کوئی ثالثی نہیں کی جارہی۔عرب نیوز کی رپورٹ میں بحرین نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بحرین کے زیر اہتمام عرب۔ انڈین تعاون فورم کے پہلے منسٹریل اجلاس کے موقع پر عادل الجبیر نے کہا کہ کئی ممالک نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی تھی، لیکن سعودی حکومت نے انہیں مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے کسی ملک کو ثالث بننے کی ضرورت نہیں، کیونکہ سعودی اپنے حقوق اور ذمہ داریوں سے بخوی آگاہ ہے جبکہ ایران کو معلوم ہے کہ اس سے کیا توقعات کی جارہی ہیں۔سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 35 سال سے زائد عرصے سے ایران نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت، فرقہ واریت کے بیج بو کر اور دہشت گردی کی حمایت کر کے جارح نقطہ نظر اپنا رکھا ہے، جبکہ اس حوالے سے کئی پختہ ثبوت بھی موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے علاوہ کئی دیگر ممالک اور اقوام متحدہ نے بھی ایران کو دہشت گردی کے حامی ممالک کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے، ایران میں حکومتی سرپرستی میں کام کرنے والی ایسی ایجنسیاں موجود ہیں جو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہیں، جبکہ ایران کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار دہشت گردی میں ملوث ہونے پر مطلوب ہیں۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ایران کو اپنے ہمسایہ ممالک سے متعلق پالیسی اور حکمت عملی بدلنی چاہیے اور دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے گریز کرنا چاہیے، تاکہ ہمسایوں سے بہتر تعلقات کی راہ ہموار ہو۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں ایک نامور شیعہ عالم نمر النمر کو موت کی سزا دیے جانے کے بعد گزشتہ ماہ مظاہرین نے تہران میں واقع سعودی سفارت خانے اور شہر مشہد میں سعودی قونصل خانے پر دھاوا بول دیا تھا۔واقعے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایران کے سفارتی عملے کو 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔سعودی عرب سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کئی دیگر خلیجی ممالک نے بھی ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔تاہم پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ’مناسب وقت‘ ا?نے پر سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کیا جائے گا۔دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو پرامن طریقے سے حل کرانے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے رواں ماہ سعودی عرب اور ایران کا دورہ بھی کیا، جس میں دونوں پر تنازعات کا حل باہمی اتحاد و اتفاق سے نکالنے پر زور دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…