جمعرات‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بھارت میں کوئی اتنا امیر اور کوئی اتنا غریب کیوں؟

datetime 25  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)بھارت، ایشیا پیسیفک خطے میں سب سے زیادہ کروڑپتی افراد کی تعداد کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر ہے اور وہاں ایک ملین ڈالر یا اس سے زیادہ سرمائے کے حامل افراد کی تعداد 2لاکھ 36 ہزار ہے تاہم جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ادارے’ نیو ورلڈ ویلتھ‘ کی رپورٹ کے مطابق وہاں امیر اور غریب کے درمیان فرق انتہائی زیادہ ہے۔چین اور جاپان کے بعد ایشیا میں بھارت ارب پتی افراد کی تعداد میں مسلسل اضافے کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں میں بھارتی معیشت میں کس قدر ترقی ہوئی ہے۔مگر ساتھ ہی سرمائے کی دوڑ میں اوپر اور نیچے والوں کے درمیان فرق بھی شدید ہو گیا ہے۔ سرمائے کی تقسیم میں یہ تفریق بھارت کی تمام تر اقتصادی ترقی کے باوجود غریبوں کی زندگیوں کو بدلنے میں بہت حد تک ناکام رہی ہے۔معاشی عدم استحکام کو جانچنے کے لیے جینی کو ا یفی شنٹ کا معیار استعمال کیا جاتا ہےجس میں’ زیرو‘ مساوت اور 100 مکمل عدم مساوات کو ظاہر کرتا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے ’ڈوئچے ویلے ‘نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مذکورہ انڈیکس میں بھارت سن 1993ئ میں ا?ٹھ اعشاریہتیس پر تھا مگر 2009ئ میں نو اعشاریہ تینتیس ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے بعد کا ڈیٹا عالمی بینک کے پاس موجود نہیں ہے۔بتایا جاتا ہے کہ حکومت کی جانب سے اقتصادی ترقی کے لیے ترتیب دی گئی پالیسیوں نے معاشی عدم مساوات کے بڑھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔سن 1990ئ کی دہائی میں بھارت نے اقتصادی ترقی کے لیے اہم اصلاحات کا اعلان کیا تھاجس میں مارکیٹوں کو ڈی ریگولیٹ کرنا، درآمدی محصولات میں کمی اور کچھ شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کاری کے لیے راہ ہم وار کرنے جیسے اقدامات شامل تھے۔ان اصلاحات کی وجہ سے کئی ملین بھارتی شہری غربت کے دائرے سے باہر نکلے جب کہ ان اصلاحات کا بہت زیادہ فائدہ کچھ خاص اداروں اور کمپنیوں کو بھی ہوا جو اپنے سرمائے کو دن دوگنا رات چوگنا بناتے ہوئے بے انتہا سرمایے کی مالک بن گئیں۔ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی آبادی کا ایک فیصد امیر طبقہ مجموعی ملکی دولت کے 53 فیصد کا مالک ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…