بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

امریکابرفانی طوفان:28افرادہلاک،1ارب ڈالر کا نقصان

datetime 25  جنوری‬‮  2016 |

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی مشرقی ریاستوں میں آنیوالے برفانی طوفان میں 28افراد ہلاک جبکہ ایک ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں برفانی طوفان تھم گیا ہے، جس کے بعد برف ہٹانے کا کام جاری ہے، مختلف ریاستوں میں طوفان کے باعث پیش آنے والے حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے جبکہ نقصانات کا اندازہ ایک ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں تباہی مچانے کے بعد برفانی طوفان تھم گیا ہے لیکن اثرات اب بھی دیکھے جا سکتے ہیں ، امریکی تاریخ کے دوسرے بدترین طوفان کے باعث 8 کروڑ شہری متاثر ہوئے، جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محرو م ہو ئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانی طوفان سے نقصانات کا تخمینہ1 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے ، لاکھوں امریکیوں نے اتوار کا دن اپنے گھر کے باہر سے برف ہٹانے میں گزار ا، کیونکہ جمعہ کو شروع ہونے والے برفانی سلسلے نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت 20 سے زائد ریاستوں میں سب کچھ منجمد کردیا ہے۔واشنگٹن میں تقریبا2 فٹ بر باری ہوئی،2 دن کے دوران اس قدر برف پڑی ہے کہ واشنگٹن میں سڑکیں صاف کرنے اور برف ہٹانے کے لیے شہریوں سے مدد کی اپیل کی گئی ہے اور آج سرکاری دفاتربندرکھنےکافیصلہ کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق 5 ریاستوں میں 3 فٹ سے زائد برف پڑی ، نیو یارک سٹی میں سوا 2 فٹ تک برف باری ہوئی جبکہ سب سے زیادہ برفباری ورجینیا کے علاقے گلینگیری کے علاقے میں ہوئی جہاں 42 انچ برف پڑی۔نیویارک کے پبلک اسکول آج کھل جائیں گے ، اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کے آج سے کھلنے کے امکانات ہیں ،ادھر واشنگٹن ڈی سی،نیوجرسی ،ہارورڈ اور بالٹی مور کے اسکول ابھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ نیویارک اور بالٹی مور میں برفانی طوفان کے باعث بند کی گئی سڑکیں کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں تاہم شہریوں کو دوران سفر محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ادھر نیوجرسی کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جب کہ برفباری کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…