کراچی(نیوزڈیسک)کراچی میں پاکستان کی سب سے بلند عمارت بحریہ ٹاﺅن آئیکون کا افتتاح کردیا گیاہے۔اس موقع پر شاندار آتشبازی کی گئی گی ۔بحریہ ٹاﺅن آئیکون کی 62میں سے 41منزلیں تعمیر ہوچکی ہیں۔ بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض کے مطابق اسلام آباد میں ایفل ٹاور کے ڈیزائن پر 101 منزلہ بلڈنگ کی تعمیر بھی جلد شروع ہو جائے گی ۔ بحریہ ٹاﺅن تعمیرات کے شعبے میں نئی جہتیں متعارف کرانے میں پیش پیش ، کراچی کی شاہراہ فردوسی پر ملک کی بلند ترین 62منزلہ بلڈنگ بحریہ ٹاﺅن آئیکون کا افتتاح ہوگیا ہے۔ چیئرمین بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض حسین نے بتایا کہ ایفل ٹاور کے ڈیزائن پر اسلام آباد میں 101منزلہ عمارت کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی ۔ کراچی میں تعمیر بحریہ ٹاﺅن آئیکون میں 62 سٹوری سروسڈ کارپوریٹ آفسز ، 40 سٹوری سروسڈ اپارٹمنٹس ، ملک کا بلند ترین ٹیریسڈ ریسٹورنٹ اور ڈبل ڈیکر ہائی سپیڈ ایلیویٹرز نصب کیے گئے ہیں ، پارکنگ کیلئے 7فلورز مختص ہونگے۔ملک ریاض حسین نے بتایاکہ گزشتہ روز لاہور اور راول پنڈی سمیت پاکستان کے کئی شہر بجلی جانے کی وجہ سے اندھیرے میں ڈوبے رہے لیکن بحریہ ٹاﺅن روشن رہا جس کی وجہ یہ ہے کہ ہنگامی صورتحال کیلئے ہم بجلی کا بیک اپ رکھتے ہیں۔